لاک ڈاؤن میں مشکلات، گلوکار شہزاد رائے حجام بن گئے

Last Updated On 17 May,2020 06:10 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے لاک ڈاؤن میں گلوکاری کیساتھ حجامت بنانا بھی شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں گلوکار کے سر کے بال بڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے بال چھوٹے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کورونا وائرس کو کوستے ہوئے لکھا ہے کہ کوویڈ 19نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور لاک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، بڑی مشکل سے گھر میں اپنے سر کے بال کاٹ لئے ہیں اور اب میرے سر کا بوجھ ہلکا ہو گیا۔

 

 

Advertisement