اداکارہ میرا کا اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ

Last Updated On 03 June,2020 05:26 pm

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا، جو اپنی گلابی انگلش کی وجہ سے کافی جانی جاتی ہیں، نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہوں، یا سیاستدان اپنی زندگی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کتابیں لکھتے ہیں اور اس میں چشم کشا انکشافات کرتے ہیں، اسی طرح کی ایک سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ہیں، جنہوں نے ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام ’ان دی لائن آف فائر‘‘ تھا۔

اسی حوالے سے ایک خبر آئی ہے، خبر کے مطابق اداکارہ میرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر کتاب لکھیں گی۔

میرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی پرکتاب لکھنے کا ارادہ ہے کہ میں کون ہوں اورکیوں ہوں، جب میں نے اس متعلق ڈائریکٹرسے بات کی تو ان کا کہنا تھا یہ لاجواب خیال ہے۔