اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی سورۃ المومنون کا ترجمہ شیئر کر دیا

Last Updated On 09 July,2020 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی سورۃ المومنون کا ترجمہ شیئر کر دیا۔ جسے دیکھ کر مداحوں نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر کی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس پر سورۃ المومنون کی آیت نمبر 112، 113 اور 114 کا ترجمہ تحریر ہے۔

سورۃ المومنون کی آیت نمبر 112 میں لکھا ہے کہ (پھر) اللہ (ان دوزخیوں سے) فرمائے گا: زمین میں گنتی کے کتنے سال رہے؟

وہ کہیں گے کہ ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے ہوں گے۔ (ہمیں پوری طرح یاد نہیں) اس لیے جنہوں نے (وقت کی) گنتی کی ہو، اُن سے پوچھ لیجئے۔

آیت نمبر 114 کے مطابق اللہ فرمائے گا تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے سمجھ لی ہوتی۔

قرآن پاک کی آیتیں شیئر کرنے پر اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔