عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے: اداکارہ اقرا عزیز

Last Updated On 09 July,2020 08:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔

انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے ایک خاتون کی بائیک پر بیٹھے تصویر شیئر کی، جس میں خاتون نے آن لائن کھانا منگوانے کی ایپ کا بیگ پہن رکھا ہے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، مجھے بھی ہے۔

اقرا عزیز نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شیئر ٹو اویئر #ShareToAware