عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کیساتھ تصویر وائرل

Last Updated On 28 July,2020 09:38 am

لاہور، کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

انسٹاگرا م پر عدنان صدیقی نے انجلینا جولی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ‘دی مائٹی ہارٹ’ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔