اُردو کے معروف شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے

Last Updated On 11 August,2020 06:43 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مودی سرکار کیخلاف مزاحمت کی علامت بننے والے اُردو کے معروف شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اتوار کو ہسپتال داخل ہوئے تھے۔ راحت اندوری کو دو بار دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر راحت اندوری مودی سرکار کیخلاف مزاحمت کی علامت بن گئے تھے۔