لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانا شوٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی اور دونوں شوبز ستاروں پر مقدمہ سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر درج کیا گیا۔
دونوں سٹارز کے خلاف دفعہ 295 پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کو ارسال کردی ہے ۔اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانا شوٹ کرنے کا الزام ہے۔ ایڈوکیٹ منظور چانڈیو کی درخواست پر گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔