لاہور: (ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے مجھے نہیں روک سکتی۔
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔
I will not give credence to the unfounded accusations being made about me in some Indian media by issuing a statement. I know exactly what their agenda is & why they’re doing this. All I will say to them is that this kind of gutter journalism will not shut me up. I will ... 1/2
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 26, 2020
I will continue to highlight their atrocities in Kashmir and to call out Bollywood for its hypocrisy. Oh BTW next time if you want to link my name with someone .. may I suggest @LeoDiCaprio ?
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 26, 2020
مہوش حیات نے اپنی دوسری ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کو سامنے لاتی رہوں گا اور بالی ووڈ کو اس کی منافقت پر پکارتی ہوں گا۔ اور اگر اگلی مرتبہ آپ میرا نام کسی حوالے سے جوڑنا چاہیں تو کیا میں LeoDiCaprio کا نام دے سکتی ہوں ؟۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے کرفیو کے ایک سال مکمل ہونے پر مہوش حیات نے نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کا 1 سال مکمل ہو گیا ہے۔ اندھیرے، درد اور اذیت کے 365 دن اور اُن مظالم کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
Today marks 1 year of the brutal crackdown on the #Kashmir people. 365 days of darkness, pain & torture. Their ongoing suffering will not be forgotten. Inaction is not an option – we must stand up,raise our voices & rid them of this tyranny they’re under. Kashmiri lives matter !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 5, 2020
اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ضمن میں بے خاموش رہنا کوئی حل نہیں ہے۔ ہمیں اٹھنا چاہئے بلکہ ہمیں اس ظلم کے خلاف اُٹھ کھرا ہونا ہوگا اور ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ معصوم کشمیریوں کو بھاری فوج کے ظلم و بربریت سے نجات دلائی جائے۔ کیوں کہ کشمیریوں کی زندگی بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔