لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زُلفی بخاری نے فلم سٹار شان شاہد سے ملاقات میں فلم انڈسڑی، ثقافتی ورثہ پر بات کی اور کہا کہ اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے فلم سٹار شان شاہد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقامی ثقافت،فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اداکار شان سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پربات ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں سےانکی محبت، جنون بھی جاننے کا موقع ملا، اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمندہیں۔
Pleasure seeing @mshaanshahid and getting to know his vast in-depth view on culture, heritage and improving the film industry. Moreover his passion and love for Overseas Pakistanis. Looking forward to working together with the original Pakistani hero! pic.twitter.com/UPsO5TNFpn
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) September 4, 2020
یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی متحرک ہیں اور پاکستانی مسائل پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں، اسی دوران وہ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔