لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور دلکش اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے سٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہریتھک روشن نے ماہرہ خان کو انسٹا گرام پر فالو کر لیا
ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے۔ ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کی سٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔