ارطغرل غازی کی اداکارہ ’حفصہ‘ کی عاطف اسلم کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 03 October,2020 07:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں بامسی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حفصہ (برچن عبداللہ) کی پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے لگی۔

ترک ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے پاکستان میں دھوم مچادی تھی اور یہ یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا ہے۔ ’’ارطغرل غازی‘‘ کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر سات کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

جہاں پاکستان میں اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ملک میں بے حد پزیرائی ملی جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن اوراسریٰ بلگیج جنہوں نے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے کردار ادا کیے ہیں انہیں تو پاکستانیوں نے بے حد محبت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں: عبدالرحمن

برچن عبداللہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ برچن عبداللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اورلوگ ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ گانا 2017ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم’’سوئٹی ویڈزاین آر آئے‘‘ کے لیے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم میں ہیمانش کوہلی اور زویا افروز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔