خواتین کے تعریف کرنے پر روحانی خوشی ملتی ہے: اداکارہ انوشے اشرف

Published On 10 November,2020 07:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ مرد میری تعریف کرتے ہیں اور یقینی بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب خواتین تعریف کرتی ہیں تو مجھے دلی اور روحانی خوشی ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشے اشرف نے خواتین مداحوں کے پیغامات شیئر کرتے ہوئے مفروضے کے خواتین ایک دوسرے سے جیلس ہوتی ہیں اور تعریف نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر خواتین کے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر سے خواتین نے انہیں متعدد مواقع پر یہ پیغامات بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد میری تعریف کرتے ہیں اور یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب خواتین میری تعریف کرتی ہیں تو اس سے مجھے دلی اور روحانی خوشی ملتی ہے۔

انوشے اشرف نے کہا کہ یہ پیغامات مجھے دنیا بھر کی خواتین نے 2 روز میں بھیجے ہیں، جنہوں نے خاص طور پر مجھے سراہا ہے اور محبت دی ہے۔ ان خواتین نے کسی کو یہ بتانے کے لیے وقت نکالا کہ وہ باصلاحیت اور متاثر کن ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر تعریفیں صرف خوبصورتی تک محدود نہیں تھیں، انہوں نے تمام خواتین کی جانب سے اس محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ غیر جسمانی تعریفیں بھی کبھی کبھار بہت اچھی محسوس ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس بہنوں کا بڑا سپورٹ سسٹم ہے میں ان سے کبھی نہیں ملی لیکن چاہتی ہوں کہ ان میں سے ہر ایک جانے کہ میں ان کی بہت شکر گزار ہوں۔

انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ منفی چیزیں جیسا کہ جلن، نفرت اور مقابلے بازی انسانی ہیں ان کا تعلق صرف خواتین سے نہیں۔ خواتین ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھاتیں، وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے جیلس نہیں ہوتیں، یہ غلط فہمیاں ہیں۔

اداکارہ انوشے کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی صنف سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کو پسند ناپسند کرتے ہیں، کبھی کبھی ایک دوسرے سے جلتے بھی ہیں، یہ میسیجز اس کا ثبوت ہیں۔ وہ مرد جو مجھ سے اور میرے کام سے محبت کرتے ہیں میں ان سب کی بہت شکر گزار ہوں اور وہ خواتین و جو ایسا کرتی ہیں کاش میں انہیں گلے لگاسکتی، اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

اداکارہ انوشے اشرف نے پیغامات بھیجنے والی خواتین کے نام ظاہر نہیں کیے اور کہا کہ انہوں نے خواتین سے پوچھا نہیں ہے یہ پوسٹ بہت اچانک لگائی ہے۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

MEN compliment me and it certainly feels great. But when women compliment me, it uplifts my spirit and soul. These messages have come to me over the last two days from ladies around the world. They specially wrote to me to appreciate me and give me love. They took the time out to let someone know they’re talented and inspiring. Non physical compliments also feel so good sometimes. I feel like I have a bigger support system of sisters I haven’t even met but want each of them to know how grateful I am for you. Women do not always pull each other down. They do not always get jealous of each other. These are mere misconceptions. People dislike one another, people are sometimes jealous of one another, irrespective of their gender. These messages are proof. To the men who love me and my work, I’m so very thankful for you. To the women who do the same, I wish I could hug each of you. This means a lot. Hiding names of these gorgeous women because I haven’t taken their consent, this is a VERY spontaneous post. #sisters #womensupportingwomen #bestfeeling

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf) on