اداکارہ ثناعسکری کورونا وائرس کا شکار، گھر پر قرنطینہ کرلیا

Published On 27 December,2020 12:54 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ ثناعسکری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کی دوسری لہر کے اثرات شدید ہونے لگے ،اداکارہ ثنا عسکری کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ان کی بیماری کے بارے میں اطلاع ان کے شوہر منہاج علی عسکری نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ۔منہاج عسکری نے اطلاع دینے کے ساتھ اپیل کی کہ ’’آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ‘‘۔

واضح رہے کہ ثنا عسکری بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اوروہ آج کل بھی ایک مصروف ترین اداکارہ ہیں ، ان کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کے باعث کئی شوٹنگز کا شیڈول متاثر ہواہے ۔