پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

Published On 01 March,2021 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے۔ معروف اداکار اعجاز درانی طویل عرصے سے بیمار تھے، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار اعجاز درانی 1935 میں گجرات جلال پور جٹاں کے علاقے میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 88 برس تھی، اعجاز درانی نے فلم  ہیر رانجھا  میں رانجھا کا کردار بخوبی نبھایا تھا۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، مولا بخش ان کی آخری فلم تھی، بطور اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، اور ڈسٹری بیوٹر فلم انڈسٹری میں ان کی اہم خدمات رہیں۔

اداکار اعجازدرانی نے معروف گلوکارہ نور جہاں کے ساتھ شادی کی، جس سے ان کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں، پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔