پاک ایران فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Last Updated On 09 December,2019 03:53 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک ایران فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا مشترکہ پٹرولنگ کی خبر میں صداقت نہیں، بارڈر پر کوئی مشترکہ پٹرولنگ نہیں ہو رہی، پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو متعلقہ فورسز کریں گی۔