طلاق کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں: اداکارہ انجمن

Last Updated On 03 February,2020 06:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی ماضی کی مشہور اداکارہ انجمن نے طلاق کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کر ڈالی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کو ان کے شوہر کی جانب سے ایک طلاق دینے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے جون2019ء میں شادی کی تھی لیکن افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی فلموں کی ملکہ، ماضی کی اداکارہ انجمن نے دوسری شادی کر لی

دوسری جانب اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں، اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
 

Advertisement