طیارہ حادثہ: سوشل میڈیا پر کرکٹر یاسر شاہ کے انتقال کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Last Updated On 02 July,2020 04:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ وائرل ہو گئی ہے، اس میں وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والے کراچی طیارہ حادثہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ جاں بحق ہو گئے ہیں، ہماری تحقیق کے بعد پتہ چلا یہ خبر جعلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی جعلی خبروں کے حوالے سے ویب سائٹ فیکٹ چیک کے مطابق پاکستان میں 22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ہمیں قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی طرف سے ملنے والی لسٹ میں تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ اس لسٹ میں کوئی بھی شخص ’شاہ‘ کے نام کا نہیں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ان خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ زندہ ہیں، اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور پریکٹس کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق 22 مئی 2020ء کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی، اس پوسٹ میں قومی ٹیم کے سپنر یاسر شاہ کی تصویر لگائی گئی تھی، اس تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہارٹ بریکنگ نیوز‘ قومی کرکٹر یاسر کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کیپشن میں مزید بتایا گیا تھا کہ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں قومی ٹیم کے سپنر یاسر شاہ بھی سوار تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اس کیپشن کے نیچے سکرین شاٹ دکھائے گئے ہیں۔

فیس بک پر تصویر کو سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شیئر کیا، ہماری تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ سراسر جعلی اور بے بنیاد خبر ہے۔ پی آئی اے نے بھی اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔

حادثے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں ٹھیک ہو اور زندہ ہوں، اس تصویر کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا تھا ، تاہم اس چیز کا اظہار انہوں نے فیس بک پوسٹ پر کیا جس کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، 22 مئی کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی تھی اور مسلمانوں کو عید الفطر کا پیغام دیا تھا، یہ پیغام 24 مئی 2020ء کو دیا تھا جس کا نیچے سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 جون 2020ء کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا، اس ٹیم میں یاسر شاہ کو بھی منتخب کیا گیاتھا، اس منتخب کردہ ٹیم کا نیچے سکرین شاٹ دکھایا گیا ہے۔

 

Advertisement