اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر ڈھائی روپے کٹوتی کی خبریں جعلی قرار

Published On 15 February,2021 09:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے اور بیلنس کی معلومات کے لیے ہر ٹرانزیکش پر ڈھائی روپے کاٹے جائیں، یہ خبریں جعلی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ خبریں سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہو رہی ہیں، 9 فروری 2021ء کو فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جس کے تقریباً 22 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔

شیئر ہونے والی پوسٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم کی ہر ٹرانزیکشن اور بیلنس انکوائری پر 2.5 روپے کاٹے جائیں۔ یہ پیسے اس وقت کاٹے جائیں جب شہری اے ٹی ایم سے پیسے واپس نکلوائیں۔ اس پوسٹ کو فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں شیئر ہونے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے ایسی کوئی ہدایت نہیں کی، بینک اس معاملے میں فیصلے کرنے کیلئے خود مختار ہیں۔
 

Advertisement