اسحاق ڈار کی 5 سال کی تنخواہ 72 کروڑ روپے، افواہیں جعلی قرار

Published On 07 October,2022 06:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹس پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر 5 سال کی تنخواہ واپس آتے ہی 72 کروڑ روپے وصول کرلی جن کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے ایک واٹس ایپ پیغام کی پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی پر 5 سال کی مجموعی تنخواہ 72 کروڑ روپے لی۔

شیئر کردہ پیغام میں علی ڈار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ خبریں حقیقت پر مبنی ہیں؟، یہ خبر پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل کی جانب سے پھیلائی گئی ہے۔