نین تارا کی وگنیش سے طلاق کی خبریں بے بنیاد نکلیں

Published On 09 March,2024 09:01 am

ممبئی: (دنیا نیوز) تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے شوہر وگنیش شیون سے طلاق کی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد ثابت کرنے کے لیے ایک فیملی تصویر شیئر کردی۔

تصویر میں وہ خود، شوہر وگنیش اور انکے بچے نظر آرہے ہیں، تصویر میں خاندان یکجا اور خوش نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں میں طلاق کی افواہ اس وقت پھیلی جب نین تارا نے اپنے انسٹاگرام پر وگینش شیون کو ان فالو کیا تھا، تاہم نین تارا کو جیسے ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ شوہر کو فالو کیا۔

جنوبی بھارت کی فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کے پرستاروں اس وقت تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے جب 39 سالہ اداکارہ نے اپنے 38 سالہ شوہر کو سوشل میڈیا سائٹ پر ان فالو کردیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نین تارا نے اپنے شوہر وگنیش شیون کیساتھ تصویر شیئر کر کے طلاق کی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد ثابت کر دیا ہے۔