بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کورونا وائرس ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مثبت نتائج سامنے آگئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ویکسین نہ صرف انسانوں میں استعمال کے لئے محفوظ ہے بلکہ وبا کے خلاف مدافعت بھی پیدا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مثبت نتائج سامنے آگئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ویکسین انسانو٘ں میں استعمال کے لئے محفوظ ہے اور وبا کے خلاف مدافعت بھی پیدا کرتی ہے۔
طبی جریدے لینسِٹ میں شائع تفصیلات کے مطابق چین میں بننے والی پہلی ویکسین نے ٹرائل کا "فیز ون" پاس کر لیا ہے، تجربات کے دوران 108 افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی جسکے 28 روزکے بعد مثبت نتائج سامنے آئے۔
چینی ماہرین کے مطابق ویکسین کے نتائج کی مزید جانچ 6 مہینے بعد کی جائے گی، جبکہ ووہان میں ویکسین کے تجربات کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکا میں بھی نجی کمپنی اور حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے ابتدائی نتائج مثبت آئے تھے، ماہرین نے امید ظاہر کی تھی کہ اگلے برس کے آغاز میں ویکسین مارکیٹ میں آسکتی ہے۔