موٹاپا بھگانے کیلئے نیند پوری کرنا بھی ضروری ہے

Published On 08 September,2020 03:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) طبی مطالعے کے مطابق ایک عام انسان کو روزانہ 8 سے 9 گھنٹےکی نیند درکار ہوتی ہے، موٹاپے سے پیچھا چھڑانے کے خواہشمند افراد کیلئے نیند پورا کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ وزن گھٹانے کی دواوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بسیار خوری کو عموما موٹاپے کا سبب خیال کیا جاتا ہے تاہم ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ 9 گھنٹے سے کم نیند لے رہے ہوں ان میں چربی بڑھنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں وزن بھی بڑھتا ہے اور انسانی جسم بے ڈول ہونے لگتا ہے۔ نیند کی کمی کے دیگر نقصانات میں مٹھائیوں، جنک فوڈ اور کاربوہائیڈریٹ کی طلب میں اضافہ ہے، کم سونے والے افراد برگر، شوارما سمیت فاسٹ فوڈ زیادہ رغبت سے کھانے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے جسم موٹاپا ظاہر ہونے لگتا ہے۔

اگر 2 ہفتے تک مسلسل صرف 5 گھنٹے نیند لی جائے تو جسمانی چکنائی کی کم مقدار گھلتی ہے، روزانہ ایک گھنٹے نیند کی کمی سے صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔ ایک مطالعے میں 8 افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جو روزانہ ضروری نیند سے ایک گھنٹہ کم سو رہے تھے تو ان کے جسم میں ناقابل تلافی نقصانات دیکھے گئے۔ صرف ورزش اور کم کھانا موٹاپے سے نجات نہیں دلا سکتا، ماہرین کے مطابق اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند بھی 8 سے 9 گھنٹے پوری کریں۔