کوئٹہ کےسرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کے بجائے نیلام ہونے لگا

Published On 18 September,2020 10:02 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کےسرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کے لئے صرف ایک پلاںٹ ہے، سرکاری ہسپتالوں کا تمام میدیکل ویسٹ نیلام کیا جا رہا ہے اوراسے دوبارہ دھو کراستعمال میں لانے کی باتیں اسمبلی میں ہونے لگی ہیں

 

بلوچستان میں صحت کی قدرے بہتر سہولیات کوئٹہ کے سول اوربی ایم سی ہسپتال میں میسر ہیں لیکن کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں سے آنے والے سب سے زیادہ مریضوں کا بوجھ سول ہسپتال پر ہے جہاں میدیکل ویسٹ بھی زیادہ ہوتی ہیں جو تلف ہونے کی بجائے کچرہ دانوں کی زینت بنتا ہے اور وہاں سے کہاں جاتا ہے اس کی بازگشت بلوچستان اسمبلی میں سنائی دی۔

محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ میڈیکل ویسٹ کو دوباہ پیک کر کے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کوئٹہ میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے والا صرف ایک پلانٹ ہے جوبولان میڈیکل کپملیکس کے عقب میں لگا ہے اوروہ ٹھیکے پر چل رہا ہےجبکہ فاظمہ جناح ہسپتال کا میڈیکل ویسٹ پلانٹ خراب ہے جس کا فضلا ابھی بھی ایم سی کے پلانٹ میں لاکر تلف کیاجا تاہے۔