ٹھل: خسرہ وبا کے باعث ایک روزمیں 2 بچے جاں بحق

Published On 26 April,2024 02:38 pm

ٹھل: (دنیانیوز) سندھ میں خسرہ کی وبا سنگین ہوگئی ، وبا کے باعث ایک روز میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

خسرے کا شکار ٹھل کے گاؤں گلشیر کا 4 سالہ بچہ اور لاشاری محلہ کی 8 ماہ کی بچی دم توڑ گئے ۔

اس سلسلے میں اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ٹھل میں متعدد بچے خسرہ میں مبتلا وبا ہیں ، جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
 

Advertisement