کراچی : ضلع غربی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

Published On 02 May,2024 02:21 pm

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں پولیو وائرس کے مثبت نمونے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع غربی کی سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

ضلع غربی سے سال کا پہلا مثبت پولیو وائرس نمونہ سامنے آگیا، خمیسو گوٹھ سے ماحولیاتی نمونہ 2 اپریل کو جمع کیا گیا تھا، 11 جنوری 2024 کو کراچی ضلع شرقی میں بھی پولیو کے مثبت نمونے پائے گئے تھے۔

ضلع کیماڑی میں اورنگی نالے سے سال کا آٹھواں پولیو مثبت نمونہ بھی سامنے آیا، یکم اپریل 2024 کو اورنگی نالے سے ماحولیاتی نمونہ اکھٹا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 3 جنوری، 8 جنوری، 13 فروری، 14 فروری، 4 اور 5 مارچ اور یکم اپریل کو مثبت نمونے سامنے آئے تھے۔