کوئٹہ : کچلاک گاڑیوں میں تصادم ، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Published On 13 Feb 2013 10:08 AM 

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دو گاڑیوں میں تصادم سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ زرئع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔