جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 7 جاں بحق

Published On 22 Sep 2013 05:49 PM 

جنوبی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پشاور: (آن لائن) جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ایک مکان پر ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے مکین میں ایک مکان کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملے سے قبل اور بعد مےں امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے میں نچلی پروازیں جاری رہیں جس سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔