کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے 14 اکتوبرکی تاریخ مقرر کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن فیروزپرمشتمل سنگل بینچ میں وزیراعظم کے خلاف دائر محمود اختر نقوی کی درخواست کی سماعت ہو گی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عدالتوں کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ میاں نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کراچی میں عدالتیں دباؤ کا شکار ہیں اور وہ دباؤ کی وجہ سے فیصلہ نہیں دیتیں۔ میاں نواز شریف کو ان کے بیان پر نااہل قرار دیا جائے۔