پشاور چرچ پر دھماکا کرنے والے غیر ملکی تھے: رپورٹ

Published On 12 Oct 2013 07:04 PM 

پشاور: (آن لائن) پشاور گرجا گھر دھماکے میں پیشرفت ،تحقیقاتی اداروں نے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں حملہ آوروں کو غیر ملکی قرار دیدیا۔

تحقیقاتی اداروں کو ملنے والی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق پشاور میں گوہاٹی گیٹ کے قریب واقعہ گرجا گھر دھماکے میں 87 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی تھیں۔ تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی ڈی این اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوہاٹی گیٹ پر حملہ 2 غیر ملکی باشندوں نے کیا جس میں ایک ازبک باشندہ اور دوسرا بھی غیر ملکی تھا تاہم اس کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو پائی کہ وہ کس ملک کا شہری ہے۔