کابل (دنیا نیوز)افغان حکومت نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا،صدارتی محل کے مطابق مولانا فضل الر حمن نے صرف اپنی پارٹی کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حالیہ افغان دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔صدر کرزئی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان جیل سے تمام پاکستانی قیدی رہا کر دیے جائیں گے۔صدارتی محل کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے صرف جمعیت علماء اسلام ف کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں انہیں پاکستانی قیدیوں کے کیسز پر نظر ثانی کی یقین دہائی کرائی گئی،افغانستان کی مختلف جیلوں میں اس وقت دو ہزار پانچ سو پاکستانی قید ہیں۔