لاہور(دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر بھارتی فلموں کی نمائش روک دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں سنسر بورڈ کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ قانون کے تحت بھارت میں فلمائی گئی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔فاضل جج نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پاکستان میں غیرقانونی طور پر بھارتی فلموں کی نمائش روک دی اور 25 نومبر کو سنسر بورڈ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔