'وزیراعظم دنیا سے تعلقات سوارنا، عمران بگاڑنا چاہتے ہیں'

Published On 21 Nov 2013 08:23 PM 

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف دنیا کے ساتھ تعلقات سوارنا جبکہ عمران خان بگڑانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان منتخب نمائندوں سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں تحریک انصاف کے سربراہ آئین توڑ کر غاصبانہ قبضہ کرنیوالوں کے سامنے سربسجود ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے حمایت یافتہ افراد کی اجازت سے ڈرون حملےشروع ہوئے۔ وزیراعظم نے امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ پرویز رشید نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کا فارمولا ایجاد کریں۔