تحریک انصاف ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہے: رانا ثناء اللہ

Published On 06 Dec 2013 05:22 PM 

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں انتشار جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف قومی اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں انتثار پید ا کر رہی ہے ۔کبھی ڈرون ڈرامہ اور کبھی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا۔ اس سے عوام کی کوئی بھلائی نہیں ہو رہی۔ چاہیئے تو یہ کہ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت تحریک انصاف کی کرپشن، بری گورننس اور انتظامی ناکامیوں کی وجہ سے ختم ہو گی کیونکہ ڈرون حملوں پر دھرنا ناکام ہو چکا ہے۔