سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف شوہر کی عیادت کے بعد دوبئی روانہ ہو گئیں۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کو آج طبیعت خراب ہونے پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ برائے کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تو ان کی اہلیہ صہبا مشرف عیادت کے لئے اسپتال پہنچیں ۔ اپنے شوہر کے ساتھ تھوڑی دیر گزارنے کے بعد وہ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے لئے روانہ ہوئیں اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 211 کے ذریعے دوپہر بارہ بجکر دس منٹ پر دوبئی راونہ ہو گئیں۔ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں آئین سے غداری کے مقدمے کا سامنا ہے۔