کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

Published On 19 Jan 2014 04:51 PM 

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے اختیار اور اخلاص کا مظاہرہ کرے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) مذاکرات کی پیشکش کالعدم تحریک طالبان نے ایک بیان میں کی ہے۔ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں لیکن کالعدم تحریک طالبان اپنے تمام نقصانات کے باوجود بامقصد اور بامعنی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ طالبان نے باوقار اور سنجیدہ مذاکرات سے کبھی بھی انکار نہیں کیا۔ ترجمان کے مطابق اُن کے نزدیک ڈرون حملے سے بھی ثابت ہوا کہ حکومت مخلص نہیں اور اسی حملے کے باعث مذاکرات کا عمل برباد ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود پر حملے کی وجہ سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت با اختیار نہیں ، مذاکرات کا اختیار کسی تیسرے کے پاس ہے۔ ان کے خلاف جنگ حکومت نے شروع کی اسے بند کرنے کا اعلان بھی حکومت کو کرنا چاہئے۔