اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کو خوش آمدید کہا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی باتیں سن کر خوشی ہوئی ،ہم واقعی وزیراعظم کو مس کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان کی ابھی مزید وضاحت کی ضرورت ہے،رانا ثناء اللہ کے بیان سے صوبوں کے درمیان انتشار پھیل سکتا ہے ۔ وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لیں ، رانا ثناء اللہ کے بیان سے لگا کہ پنجابی آرمی پشتون کے خلاف کارروائی کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں ان کے بیان پر شدید ردعمل ہے ،مذاکرات کو خفیہ نہ رکھا جائے۔وزیر اعظم کی مذاکرات کی خود نگرانی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔پہلے بھی انہیں خود ہی نگرانی کرنی چاہئے تھی۔