کالعدم تحریک طالبان نے 110 افراد کو اغوا کر لیا، 40 کو چھوڑ دیا

Published On 12 Apr 2014 11:43 PM 

خیبر ایجنسی کے علاقے حیدر کنڈاؤ سے تحریک طالبان نے میلہ لگانے پر 110 افراد کو اغوا کر لیا گیا جبکہ کچھ دیر بعد اغوا کاروں نے 40 افراد کو چھوڑ دیا۔

خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) گذشتہ ہفتے تحریک طالبان نے منع کیا تھا کہ حیدر کنڈاؤ میں میلہ نہ لگایا جائے۔ تحریک طالبان نے آج میلا لگانے کے بعد 110 افراد کو اغواء کر لیا۔ جن میں سے 40 افراد کو چھوڑ دیا گیا لیکن 70 سے زائد افراد ابھی بھی تحریک طالبان کے قبضہ میں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بھی اس واقع کی تصدیق کر دی ہے۔ علاقے تاحال خوف وہراس پایا جاتا ہے۔