وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عوام کو بجلی دینے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔
وزیر اعلیٰ انتخابات کے دنوں میں عوام سے کئے وعدوں کی یاد تازہ کرتے رہے۔ کہتے ہیں کہ انتخابات کے دوران عوام کو جلد بجلی بحران سے نکالنے کے وعدے کئے مگر جب اقتدار سنبھالا تو معلوم ہوا کہ اندھیرے دور کرنے میں بہت مشکلات ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود روزگار سکیم کے کامیابی سے چلنے پر قرض کی رقم دس ہزار سے چالیس ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جہاں نندی پور پاور پراجیکٹ میں غفلت برتنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بجلی کی فراہمی میں وسائل کی کمی کا ذکر تو کیا مگر مایوس نہیں ہوئے۔ کہتے ہیں کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ملک میں ہر طرف روشنی ہوگی۔