وزارت دفاع نے جیو نیوز کیخلاف پیمرا کو ثبوت فراہم کر دیئے

Published On 22 Apr 2014 09:11 PM 

وزرات دفاع کی جانب سے ''جیو نیوز'' کے خلاف پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرا دی۔ جیو نیوز کیخلاف پیمرا کو ثبوت فراہم کر دیئے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل ''جیو نیوز'' ملک دشمن عناصر سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ جیو نیوز ملک دشمن ایجنڈے پر پہلے بھی کام کرتا رہا ہے۔ اس نے ملکی دفاع کے ادارے اور اس کے سربراہ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔ جیو نیوز نے ریاستی ادارے کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ درخواست میں نجی ٹی وی چینل کے خلاف ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔