سارک کانفرنس کے دوران رپورٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر جوتا اچھال دیا،بال بال بچ گئے

Published On 24 Apr 2014 11:26 AM 

لاہور(دنیا نیوز)تین روزہ سارک کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر نے جوتا اچھال دیا۔وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے۔

سارک کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔جوتا پھینکنے کے بعد رپورٹر نے ایک بینر بلند کیا جس پر لکھا تھا کہ حامد میر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے وزیر اعلیٰ اپنی سیکیورٹی کا تو بہت اہتمام کرتے ہیں لیکن صحافیوں کی سیکیورٹی کون کرے گا،واقعہ کے بعد دیگر صحافیوں نے اس رپورٹر کو بھٹا دیا اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار رپورٹر کے پاس آ کر بیٹھ گئے ہیں اور تقریب ختم ہونے کے بعد اس رپورٹر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تاکہ اس سے باز پرس کی جا سکے۔بین الاقوامی تقریب کے دوران اس طرح کی حرکت ملک اور حکمرانوں کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہے۔رپورٹر ذاتی حیثیت سے اپنے موقف سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔جوتا پھینکے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاکہ بین الاقوامی کانفرنس کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکے۔بین الاقوامی مندوبین نے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔