دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے,خواجہ آصف

Published On 02 Jul 2014 01:28 PM 

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے ، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ملا ‫فضل اللہ کے حوالے سے حکومت پاکستان کا موقف آج کے اخبارات میں شائع ہے ۔ ‫کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تین سے چار ماہ میں کراچی آپریشن کے اچھے نتائج ملے ہیں۔