کراچی: علامہ علی اکبر کمیلی سمیت چار افراد جاں بحق

Published On 06 Sep 2014 09:53 PM 

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائینس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحب زادے علامہ علی اکبر کمیلی اور ان کے ساتھی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کی تحقیق کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا بازار ایک بار بھر گرم ہو گیا ہے۔ عزیز آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی ساتھی جمن سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق علی اکبر کمیلی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد علی اکبر کمیلی اور ان کے ساتھی کو اہسپتال متقل کیا گیا جہاں وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے نمائش چورنگی کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا. کراچی کے علاقے بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ ڈیفنس میں خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ درخشاں کی تنزلی کرتے ہوئے معطل کر دیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔