وہاڑی:آکسیجن کی کمی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 7 نومولود جاں بحق،ورثا سراپا احتجاج

Published On 09 Sep 2014 10:03 AM 

وہاڑی (دنیا نیوز)وہاڑی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کے سبب سات نومولود موت کی وادی میں اتر گئے ، لواحقین کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

ورثا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے وزیر علیٰ پنجاب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ بے خبر رہی۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں چھ نومولود وینٹی لیٹر پر تھے کہ آکسیجن ختم ہو گئی ۔ ڈیوٹی پر موجود عملہ سوتا رہا اور سات کلیاں مرجھا گئیں ، سات نومولود کی حالت نازک ہے ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے بتایا غفلت برتنے والے عملہ کے ڈاکٹر مقبول اور چارج نرس کو معطل کر دیا ہے ۔ ورثا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔