شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔ کراچی والوں سے پوچھتا ہوں کہ باغی، باغی ہے یا داغی ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کراچی جاگ گیا سمجھو پورا پاکستان جاگ گیا۔ نواز شریف کی کابینہ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کراچی میں گنتی کرکے دکھائیں۔ سونامی اندرون سندھ جا رہا ہے کارکن تیاری کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے لاتعلق ہو رہے ہیں۔ سندھ کے عوام ناقص حکمرانی اور ناانصافیوں سے تنگ آ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں بلکہ زر اور زرداری کی پارٹی بن چکی ہے۔ بھٹو کے ساتھ دانشور کھڑا ہوتا تھا لیکن آج زرداری کیساتھ پراپرٹی ڈیلر کھڑے ہوتے ہیں۔ سندھ کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مخدوم جاوید ہاشمی باغی نہیں بلکہ داغی ہے۔