پیپلز پارٹی مصالحت اور بھائی چارے کی سیاست جاری رکھے گی: بلاول بھٹو

Published On 28 Sep 2014 01:14 AM 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کا آغاز کیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے اپے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے جھوٹ اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مصالحت اور بھائی چارے کے فروغ کی سیاست جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کراچی شہر میں امن اور مفاہمت کی خاطر کارکن کسی بھی بات کا جواب نہ دیں۔ پارٹی رہنما اور کارکن کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو معاشرے کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کو خوشحال، دہشت گردی اور لڑائی جھگڑوں سے پاک کرنا چاہیئے۔