خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کا آرڈیننس جاری

خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کا آرڈیننس جاری
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے جو دس اکتوبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔