طاہر القادری علاج کیلئے امریکہ روانہ ، کوئی سمجھوتہ نہیں‌ کیا،سربراہ عوامی تحریک

طاہر القادری علاج کیلئے امریکہ روانہ ، کوئی سمجھوتہ     نہیں‌ کیا،سربراہ عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہر القادری امریکا علاج کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے ، طاہر القادری نے کہا غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے ، حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی ۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے حکومت کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ہے۔ طاہر القادری نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں اور عوام کیلئے شروع کی گئی تحریک جاری رکھنے کیلئے تیار رہیں۔