پاکستانی معیشت بلندیوں کو چھو رہی ہے، دی اکانومسٹ کی رپورٹ

Published On 03 May 2015 05:52 PM 

برطانوی جریدے اکانومسٹ نے پاکستان کی معاشی ترقی پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ معاشی شرح نمو میں آئندہ برس چار اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوگا۔

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مضبوط سٹاک مارکیٹ، مستحکم کرنسی اور کم افراط زر کی وجہ سے پاکستانی معیشت اس وقت عروج پر ہے۔ آئندہ برس پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 4 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوگا جو کہ گزشتہ آٹھ برس کی تیز ترین شرح ہوگی۔ جریدے نے پاکستانی معیشت کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ مستحکم ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کئی گنا اضافے کےبعد 17 اعشاریہ سات ارب ڈالرز تک جا پہنچے ہیں۔ عالمی بینک نے بھی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہترین کاروباری ملک قرار دیا ہے۔ جریدے نے معاشی ترقی کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔