ساہیوال (دنیا نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قادرآباد ، ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
لاہور سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ چائنہ پاکستان اکنامکس کو ریڈور کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبے لگائے جا رہے ہیں ۔2017 سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ معیار کے ساتھ رفتار پر بھی پوری توجہ اور دن رات کام کر کے بہترین نتائج حاصل کئے جانے اور کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔