کراچی: محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Published On 22 Oct 2015 03:19 AM 

ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ کنٹینرز لگا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

 

 کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی فوول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔ جس کے باعث ایم اے جناح روڈ کے اطراف قائم ایک ہزار سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تین سو پیتیس سے زائد گلیاں، تین سو سے زائد عمارتوں کے خارجی راستے تین دن کیلئے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر گرومندد سے کھارادر تک اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 350 سے زائد بلند عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متابادل راستوں بنا دیئے گئے ہیں۔